قومی

نواز شریف کی سروسز ہسپتال آمد، سکیورٹی پلان جاری

لاہور (94نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے علاج کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی سروسزہسپتال منتقلی کے حوالے سے پولیس کاسکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سروسزہسپتال میں 3 شفٹوں میں سکیورٹی اہلکارتعینات ہوں گے۔ ایک شفٹ میں ایک ڈی ایس پی ، 2 انسپکٹر اور 80 پولیس اہلکار نواز شریف کی سکیورٹی سنبھالیں گے جبکہ ایلیٹ فورس اور سادہ لباس میں الگ الگ نفری تعینات ہوگی۔ نواز شریف کی سکیورٹی کے انچارج ایس پی ماڈل ٹاو¿ن علی وسیم ہوں گے۔

سروسز ہسپتال میں نواز شریف کے کمرے کو سب جیل ڈکلیئر کر دیاجائے گا اور ان کے وارڈ کے باہر جیل کا عملہ تعینات ہوگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کو نواز شریف کے کمرے تک رسائی حاصل ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button