"The verdict of the Avonfield reference is being heard or is going to be heard on July 6. What would you say?"

Islam Abad (online )سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی تاریخ کے حوالے سے لاعلم نکلے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق لندن میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنا یا جا رہا ہے ،آپ کیا کہیں گے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پہلے تفصیل معلوم کر لوں بعد میں اس حوالے سے بات کروں گا ۔
دنیا نیوز کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ جوکچھ انتخابات میں ہورہاہے،ملک کیلئے صحیح نہیں،انتخابات میں دھاندلی کاآغازہوگیا – دھاندلی ہوئی توملک کانقصان ہوگا، الیکشن میں من پسندنتائج کے حصول سے بہتری نہیں آئےگی۔ نواز شریف کا کہنا تھاکہ کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں ۔وطن واپسی سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ وطن واپسی کا فیصلہ وکلاءسے مشاورت کے بعد کر و ں گا ۔ میں اب بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہوں ۔ایون فیلڈ سے متعلق بات بھی وکلاءسے مشورہ کرکے کروں گا ۔



