قومی

این اے 78ابرار الحق نے نتائج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے

لاہور (تعلیم ٹی وی آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 کے نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ابرارالحق کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، ن لیگی رہنما احسن اقبال اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ دھاندلی کر کے احسن اقبال کو جتوایا گیا۔

ابرارالحق کا درخواست میں موقف ہے کہ دھاندلی سے متعلق ریٹرننگ افسر کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close