قومی

ایف ڈی اے کاغیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری، سربلند سٹی اور پیسفک غیر قانونی قرار

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے دوغیرقانونی ہاؤسنگ کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور اشتہاری بورڈزکا خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیازعلی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران دوغیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں سربلندسٹی اور پیسیفک سٹی کے بعض تعمیراتی ڈھانچوں کومسمار کرکے وہاں پر نصب اشتہاری بورڈزکو بھی اکھاڑدیاجبکہ ان کے موقع پر عارضی دفاتر کو پہلے ہی سربمہرکیاجاچکاہے۔ڈویلپرزسے کہاگیاہے کہ وہ قانون شکنی سے بازرہیں اور موقع پر کنٹینرزسمیت دیگر تعمیراتی سامان کوبھی اٹھالیاجائے بصورت دیگر انہیں بحق سرکار ضبط کرلیاجائیگا۔عوام الناس کو مطلع کیاگیاہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے جھانسے میں نہ آئیں اور پلاٹ خریدنے سے قبل ہاؤسنگ سکیم کی قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کرلیں تاکہ وہ کسی بھی پریشانی یانقصان سے بچ سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button