کھیل

ایشیاءکپ کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ سامنے آگئی،شائقین کا ہنگامہ

لاہور (94 نیوز) ایشیاءکپ 2018ءکے آغاز میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں جس میں شرکت کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ آج دبئی روانہ ہو گا اور اس کیساتھ ہی اس ٹورنامنٹ کیلئے نئی کرکٹ کِٹ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔

ایشیاءکپ میں استعمال ہونے والی کِٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم شائقین کرکٹ کی اکثریت نے اس کِٹ کے ڈیزائن کو پسند نہیں کیا اور ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم انتہائی خوبصورت اور بہترین ڈیزائن والی کِٹس استعمال کرتی رہی ہے جبکہ ایشیاءکپ کیلئے متعارف کرائی جانے والی کرکٹ کِٹ کا ڈیزائن بین الاقوامی معیار کے مطابق معلوم نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے جس میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button