قومی

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو عہدے سے ہٹائے جانےکی وجہ سامنے آگئی

راولپنڈی(94نیوز)پنجاب حکومت نے گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ منصور اکبر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ملک لیاقت کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا ہے اور اس کا اضافی چارج حسن مجتبیٰ کو دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں افسران کو اچانک ہٹائے جانے پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایگزیکٹو کو زلفی بخاری کی سفارش کے مطابق بہنوئی کے قاتل پر سختی نہ کرنے پر ہٹایا گیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے بہنوئی کا قاتل اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے اور زلفی بخاری نے اس پر سختی کیلئے سپرٹینڈنٹ کو ٹیلی فون کیا تھا تاہم قیدی پر سختی کرنے سے انکار پر منصور اکبر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہناتھا کہ منصور اکبر کا پرانی انکوائریوں میں کرپشن کو جواز بنا کر تبادلہ کیا گیا ہے اور جیل حکام نے منصور اکبر کے تبادلے یا کرپشن کی سمری محکمہ داخلہ نہیں بھجوائی، بغیر کسی سمری کے ہی محکمہ داخلہ نے زلفی بخاری کی سفارت پر تبادلے کیے

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close