قومی

احتساب عدالت نے زرداری،فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس ریفرنس پر اعتراض لگاکر نیب کو واپس کردیا

اسلام آباد(94نیوز)احتساب عدالت کے رجسٹرار نے جعلی اکاؤنٹس ریفرنس پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس کردیا۔

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کا ریکارڈ کراچی سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کردیا۔

نیب نے ریفرنس دائر کرنے میں اتنی عجلت کا مظاہرہ کیا کہ بے ترتیب ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں سے متعدد صفحات ہی موجود نہیں، ریفرنس کیلئے لائے گئے ریکارڈ کی سکروٹنی اور صفحات کی ترتیب ہی درست نہیں۔

رجسٹرار احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس ریفرنس پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کیس نیب کو واپس کردیا ہے۔ رجسٹرار نے جعلی اکاؤنٹس کیس نے ریفرنس اعتراضات کے ساتھ وصول کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button