کامرس

انٹر بینک ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا

کراچی (94 نیوز) انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 40 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں صورتحال مختلف ہے کیونکہ اوپن میں ڈالر سستا نہیں بلکہ 10 پیسے مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد 154 روپے 60 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 40 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعدہی مثبت رجحان پیدا ہوا اور کاروباری افراد نے سکھ کا سانس لیا ۔ کاوبار کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں اتار چڑھاﺅ جاری رہا تاہم اختتام پر 474 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں 106,365,790 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 5,143,914,463 رہی ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close