قومی

چیف جسٹس نے ڈیم کیس کی سماعت سے معذرت کر لی

اسلام آباد(94 نیوز) سپریم کورٹ میں نئی گج ڈیم کی تعمیر کا کیس ، چیف جسٹس گلزار احمد نے کیس سماعت سے معذرت کر لی ، منگل کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے نئی گج ڈیم کی تعمیر کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔ چیف جسٹس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مقدمہ سننے سے معذرت کی۔ بعد ازاں چیف جسٹس کے انکار سے بنچ ٹوٹ گیا اور سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button