قومی

انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام کوششیں کی جائیں، ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور مائیکروپلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ اسسٹنٹ کمشنرصدرعمر مقبول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا، ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد،سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے پولیو ٹیموں کو ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی اور بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے۔انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی نشاندہی پر محکمہ صحت کو فوری اقدامات اور مسائل حل کرنے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم پر عملدرآمد کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوتاہی پر متعلقہ ایریا انچارج ذمہ دار ہو گا۔اجلاس کے دوران ڈی ایچ او نے مہم پر عملدرآمد اور مانیٹر نگ کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close