National

انسداد منشیات عدالت کے جج نے رانا ثنا اللہ کے کیس کی سماعت سے انکار کردیا

Lahore(94 news) انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج نے رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس کی سماعت سے انکار کردیا،انسداد منشیات کیس کے جج مسعود ارشد نے کہا ہے کہ ابھی وٹس ایپ پر نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے ،حکومت نے خدمات ہائیکورٹ کے سپرد کردی ہیں، کیس کی مزید سماعت نہیں کر سکتا، عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنا اللہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت کے خصوصی جج نے کیس کی سماعت سے انکار کردیا ، جج مسعود ارشد نے کہا کہ حکومت نے خدمات ہائیکورٹ کے سپرد کردی ہیں،کیس کی مزید سماعت نہیں کر سکتا ،وکلا رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کیس کی سماعت کرکے فیصلہ ہی دے جائیں ،جج مسعود ارشد نے جواب دیا کہ سماعت کا اختیار اب میرے پاس نہیں ،ابھی وٹس ایپ پر نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نوٹیفکیشن کل کا جاری ہوچکا ہے، سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ،وکلا ن لیگ نے کہا کہ اب تو جج بھی کہہ رہے ہیں وٹس ایپ پر تبدیل ہو گیا ہوں،عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع کردی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close