انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں تقریب
تاجروں کو جس اتحاد اور اتفاق کی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی، الحاج نصیر یوسف وہرہ

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) چیف آرگنائزرانجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) الائیڈ گروپ و مرکزی صدر کلاتھ بورڈ و اتحاد گروپ الحاج نصیر یوسف وہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر فاروق یوسف شیخ، سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ، اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا‘ چیئرمین چوہدری ظفراقبال سندھو‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض‘ سینئرنائب صدر طارق قادری‘میاں یٰسین امین‘ رانا عبدالحمید‘ شکیل عابد بھٹی‘ میاں عابد‘ چوہدری تنویر‘ خالد محمود قاسمی‘ چوہدری علی حسن وڑائچ‘داﺅد ابراہیم‘ چوہدری عابد کے علاوہ شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے صدور‘ جنرل سیکرٹریز اور عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی‘ خطبہ استقبالیہ میں انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا نے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چیمبر کی نیک نامی کا باعث بنیں گے اور اپنے چناﺅ کو درست ثابت کریں گے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) الائیڈ گروپ کے چیف آرگنائزر الحاج نصیر یوسف وہرہ‘ چیئرمین چوہدری ظفراقبال سندھو‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض‘ سینئرنائب صدر طارق قادری نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر فاروق یوسف شیخ اور ان کی ٹیم تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انتھک محنت کریں گے اور تاجروں اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر فاروق یوسف شیخ‘ سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کی ٹیم کو اپنے اعزاز میں اس قدر خوبصورت تقریب کا اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا‘ تاجروں کو جس اتحاد اور اتفاق کی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی‘ انہوں نے کہا کہ چیمبر کی دروزاے آپ سب کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں‘ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں‘ انشاءاللہ ہم آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آپ کے سائل حل کر نہیں لیتے۔



