قومی

فیاض الحسن چوہان پھر میدان میں آگئے،اہم وزارت مل گئی

لاہور (94 نیوز) سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ایک بار پھر میدان میں آگئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراطلاعات کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا۔انہیں جنگلات کی وزارت کاقلمدان سونپ دیا گیا۔

سابق وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں انہوں نے وزیر جنگلات کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام گورنرچوہدری پرویزالہی نے فیاض الحسن چوہان سے حلف لیا۔گورنر ہاؤس میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت، صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین سمیت وزرا، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔جنگلات کی وزرات پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کی نیب حراست کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ فیاض الحس چوہان 2018 کے عام انتخابات میں راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جس کے بعد انہیں 27 اگست 2018 کو پنجاب کا وزیر اطلاعات تعینات کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی ذمہ داریاں کچھ عرصہ ہی نبھانے کامیاب رہے اور انہیں 5 مارچ 2019 کو عہدے سے ایک متنازعہ بیان کے باعث فارغ کر دیا گیا تھا تاہم اب انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر جنگلات مقرر کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button