کھیل

انا للہ وانا الیہ راجعُون، کرکٹر عمران فرحت کے ساتھ کیا ہوگیا؟

لاہور(94نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  اوپنر عمران فرحت اور ہمایوں فرحت کے والد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج گراؤنڈ میں رات 9 بجے ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے قومی  کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز عمران فرحت اور ہمایوں فرحت کے والد فرحت حسین صدیقی طویل علالت کے بعد شوکت خانم ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ فرحت حسین صدیقی پنجاب یونیورسٹی  میں درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے جبکہ وہ  پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپورٹس کے بھی سر براہ رہے۔فرحت حسین صدیقی کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 9 بجے لا کالج گراؤنڈ پنجاب یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button