بین الاقوامی

امریکی طیارہ آسٹریلیا میں گرکرتباہ

کینبرا (94 نیوز) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے اس پر سوار تین امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق واٹر بم طیارہ آسٹریلیا کے شہر کینبرا سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع علاقے نیو ساؤتھ ویلز کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے مشن پر مامور تھا جو گرکرتباہ ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق مقامی وقت دن کے ایک بجکر تیس منٹ پرطیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد وہ نیوساؤتھ ویلز کے برفانی پہاڑوں جاگرا۔

حکام کے مطابق تاحال طیارے کے حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔حکام کے مطابق طیارہ اس مقام پر گرا ہے جہاں آگ شدید ہے۔حکام کے مطابق انہیں امریکی اہلکاروں کے مرنے پر گہرا دکھ ہوا ہے اور ان کی ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔امریکی حکام نے تاحال مرنے والوں کی شناخت نہیں کی تاہم یہ تصدیق کردی ہے کہ تینوں افراد امریکی شہری تھے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close