بین الاقوامی

افغانستان صدارتی محل پر دہشتگردوں کا راکٹوں سے حملہ، جوابی کارروائی میں 2 ہلاک

کابل(تعلیم ٹی وی آن لائن)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کر دیا ،افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل پر حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان صدر اشرف غنی عیدالاضحی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جھڑپ میں 2 دہشتگرد مارے گئے تاہم افغان فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

اس موقع افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ جو گروپ دہشتگردی اور تشدد سے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ جان لیں کہ افغانستان کے لوگوں کی ترقی کو نہیں روکا جا سکتا۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close