کامرس

اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس آج سال کی بلند ترین سطح پر بند

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس رواں سال کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ تین سیشنز میں انڈیکس 262 پوائنٹس بڑھا ہے، سرمایہ کاروں کا تین دن کا منافع 357 ارب روپے ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 46 ہزار 407 پر بند ہوا ہے۔ بندش سے قبل انڈیکس 564 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بھاری حجم پر انڈیکس ڈھائی سو پوائنٹس منفی بھی ہوا اور تین سو پوائنٹس مثبت بھی رہا البتہ کاروبار کا اختتام 262 پوائنٹس اضافے پر کیا۔ 

بازار میں آج 49 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر سات ہزار 737 ارب روپے ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button