قومی

عالمی ادارے کی رپورٹ نے،نواز شریف کو "کنگ آف پاکستان” قرار دیدیا

اسلام آ باد (94 نیوز) ایک اور عالمی ادارے کی رپورٹ نے نواز شریف کو "کنگ آف پاکستان” قرار دیدیا  ۔گیلپ، اپور ، بلوم برگ کے بعد بی بی سی  کی ایک رپورٹ میں نواز شریف کو کنگ آف پا کستان قرار دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے 2013میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کا ریکارڈ قائم کیا، بڑے حریف عمران جیل میں ہے، انکی مقبول جماعت کو رکاوٹوں کا سامناہے ،نواز شریف پنجاب کے سب سے مقبول لیڈر ،قومی سطح پر بھی مقبولیت 36سے 52فیصد پر پہنچ گئی ہے، 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے اور خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس آنیوالے نواز شریف اب8فروری کو ہونیوالے الیکشن کے واضح فاتح نظر آتے ہیں گزشتہ 3 دہائیوں میں پا کستان کی سیا ست پر انکی بر تری کی وجہ سے یہ پیشگوئی کی جاسکتی ہے کہ وہ دو بارہ سب سے بڑے عہدے پر فائز ہو سکتے ہیں انکی آخری مدت وزارت عظمیٰ کرپشن پر سزا کی وجہ سے ختم ہوئی اور اس سے پہلے مارشل لاء کی وجہ سے انکی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر نظر آ تا ہے کہ نوا ز شریف اسی عہدے پر وا پس آنے میں کامیاب ہو جائینگے یہ اس لحاظ سے ڈرا مائی واپسی ہو گی کہ اس سے قبل انہیں پاکستان کی طاقتور فوج کا مخا لف تصور کیا جا تا تھا۔

رپورٹ میں ساؤتھ ایشیا ءکے ڈائریکٹر اور تجزیہ نگار مائیکل کیوجل مین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگلے وزیر اعظم کیلئے ٹاپ کے امیدوار ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کارڈ بہت مہارت سے کھیلے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ سے پہلے گیلپ پا کستان کے سروے میں کہاگیا کہ نواز شریف پنجاب کے سب سے مقبول لیڈر ہیں قومی سطح پر بھی نواز شریف کی مقبولیت جون 2023کے مقابلے میں 36فیصد سے بڑھ کردسمبر 2023میں 52فیصد پر پہنچ گئی۔انسٹی ٹیوٹ فار پبلک او پنئن ریسرچ (IPOR) کے سروے میں کہاگیا 51فیصد لوگوں نے رائے دی کہ مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن )کی حکومت بنے گی،۔بلوم برگ کے سر وے میں کہا گیا کہ نواز شریف پنجاب میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ ٹرا نسپر نسی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں کہاگیا نواز شریف کے 2013سے 2018کے دور حکومت میں کرپشن 16درجے کم ہوئی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن انڈکس بڑھ گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button