قومی

9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 33 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائےجائیں گے

فیصل آباد(94 نیوز) ضلع میں میزل روبیلا کیچ اپ کمپین 15 سے27نومبر تک ہوگی جس کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 33 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات جبکہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

اس ضمن میں مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم والدین سے پرزور اپیل ہے کہ اپنے متعلقہ عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کراکر مہلک بیماریوں سے بچائیں۔ یہ بات ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر کامران رشید نے یونیسف کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں پرائیویٹ پریکٹیشنزر(جی پیز) کیلئے منعقدہ ضلعی مشاورتی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہی

۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ریجنل کوارڈینیٹر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر مدثر،ڈویژنل کوآرڈینیٹر یونیسف ڈاکٹر سرینا،صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر صولت نواز، اے ایف پی پی سے ڈاکٹر الطاف الرحمن، پی پی اے سے ڈاکٹر طاہر کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران اور پرائیویٹ پریکٹیشنرز بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ڈاکٹرز پر زوردیا کہ مہم کی کامیابی کے لئے جاندار کردار ادا کریں کیونکہ انہیں معاشرے میں معتبر مقام حاصل اور علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کا ان کا گہرا رابطہ ہوتا ہے۔

سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ روبیلا کی ویکسین پہلی مرتبہ متعارف کرائی جارہی ہے اور اس کمپین کے بعد یہ ای پی آئی روٹین کی ویکسین کا حصہ بن جائے گی اور پھر 12بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جس طرح خسرہ اور پولیو خطرناک ہیں اسی طرح روبیلا وائرس بھی سنگین ہے پہلے اس کی ویکسین نہیں تھی اب اس کی ویکسین شامل کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم میں تقریبا 25سو کے قریب ویکسینیٹرز حصہ لیں گے جو کہ گھروں کے اندرکٹس سٹیشن بنائیں گے اور وہاں کے علاقے کے بچوں کو انجیکشن لگائیں گے۔اس کے علاوہ فکس سنٹرز، ہسپتال،ڈسپنسریز پر بھی ویکسین لگانے کی سہولت مہیا ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button