قومی

آزاد کشمیرمیں جمعہ سے 15 دن کےلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مظفرآباد(94 نیوز) آزاد کشمیرمیں جمعہ سے 15روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیاہے،فیصلہ آزاد کشمیر کابینہ اجلاس میں کیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس ہوا، کابینہ کوبریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، دارالحکومت مظفرآباد میں کورونا کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی، کابینہ نے آزادکشمیر میں جمعہ سے 15 روز کیلئے مکمل لاک ڈاﺅن کافیصلہ کیاہے،آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا، شادی بیاہ ودیگرتقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close