قومی

”آج ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوتی“ چوہدری نثارکا تہلکہ خیز دعویٰ

واہ کینٹ(94 نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں ن لیگ چھوڑ چکا ہوں اور میاں نواز شریف کو آج کے حالات سے بچانا چاہتا تھا، اگر میرا مشورہ مانا جاتا تو آج ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے واہ کینٹ میں اپنے حلقہ احباب کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور اپنے سیاسی کیریئر کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو مجھ سے سوال کرنا چاہئے تھا کہ عام انتخابات میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیکر جیتنے والے ضمنی الیکشن میں حکومت ہونے کے باوجود کیوں صرف 64 ہزار ووٹ حاصل کر سکے، میں صوبائی سیٹ پر 34 ہزار سے زائد کی برتری سے جیتا ہوں جب کہ قومی اسمبلی کے رزلٹ حیران کن تھے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close