قومی
آج فیصل آباد میں 42998 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی


فیصل آباد(94 نیوز) ضلع کے کورونا ویکسینیشن سنٹرزپرگزشتہ روز42998جنرل پبلک اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی جبکہ اب تک 29لاکھ 46ہزار 849جنرل پبلک اور ہیلتھ کیئر ورکرزکی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر بلال احمد کے مطابق گزشتہ روز42917 جنرل پبلک اور 81ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن ہوئی جن میں 22010جنرل پبلک نے پہلی اور 20907نے دوسری اسی طرح 7ہیلتھ کیئر ورکرز نے پہلی اور74 نے دوسری خوراک لگوائی۔