قومی

ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو کرانے پر اتفاق ہوگیا

اسلا م آباد (94 نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر کی ملااقت میں عام انتخابات 8 فروری کو کرانے پر اتفاق ہوگیا۔

آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمشن کو ہدایت کی تھی کہ آج ہی صدر پاکستان سے ملاقات کرکے تاریخ مققر کی جائے اور عدالت کو بتایا جائے۔ الیکشن کمشنر اور صدر پاکستان کی طویل ملاقات میں 8 فروری بروز جمعرات کو عام انتخابات کروانے پر اتفاق ہوگیا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کل 8فروری کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button