یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر سول سوسائٹی موومنٹ کی ریلی، شہداء کو خراجِ عقیدت


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر سول سوسائٹی موومنٹ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں، سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے قومی پرچم، بینرز اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے پاک فوج اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی جذبے سے بھرپور نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پراحسان جٹ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے محسن ہیں۔ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا اہم دن ہے جو ہمیں بہادری، اتحاد اور وطن سے وفاداری کا درس دیتا ہے۔ پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے متحد ہے۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ یومِ دفاع کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں بھی شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیاں اور تقریبات منعقد ہوتی رہی ہیں۔ ، تاج محمود، چوہدری مصطفیٰ، ارشد شاہین، ندیم، شمسِ اسلام، اچھی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا



