قومی

کے پی اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد

پشاور(94 نیوز) کے پی کے اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی بھی ممبر اسمبلی یا دیگر کو اسمبلی میں مہمان لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گزشتہ روزمہمانوں کی گیلری میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو اسمبلی اجلاس میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے رکن نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر میں جھگڑا ہوا، دونوں ارکان کے الجھنے پران کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے۔ بعدازاں ہنگامہ آرائی کرنے والے 3 افراد کو سپیکر کی ہدایت پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button