کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن فیصل آباد کے زیرِ اہتمام برٹش اسکاٹش اسکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن فیصل آباد کے زیرِ اہتمام کیتھولک بشپ ہائوس فیصل آباد میں برٹش اسکاٹش اسکالرشپ تقسیم کرنے کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب نیشنل کیتھولک ایجوکیشن کمیشن پاکستان (NCEC)، کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن فیصل آباد ڈایوسیس، برٹش کونسل اور دی اسکاٹش گورنمنٹ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی بشپ آف فیصل آباد ڈایوسیس بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت تھے۔تقریب کے دوران مستحق اور ذہین طلبا و طالبات میں اسکالرشپس تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں وکر جنرل فادر عابد تنویر،فادر یونس عنایت ڈائریکٹر کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن فیصل آباد’عاشر جاوید نیشنل ڈائریکٹرکیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن’ فادر شاہد نذیر،پرنسپل،اساتذہ،طلبا ،اور دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔منتظمین نے پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے برٹش کونسل اور اسکاٹش حکومت کے قیمتی تعاون کو سراہا۔



