کمشنرفیصل آباد سلوت سعیداورآرپی اوڈاکٹرمحمدعابدخاں کا چناب نگر میں دو روزہ عالمی ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سےانتظامی وحفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کا دورہ


فیصل آباد (94 نیوز) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور آرپی او ڈاکٹر محمدعابد خاں نےچناب نگر چنیوٹ کا دورہ کیا اوردو روزہ عالمی ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سےانتظامی وحفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد بھی موجودتھے۔انہوں نے سیکیورٹی سمیت دیگردرکار انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر اور آرپی او نے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔حفاظتی انتظامات میں معمولی سا بھی خلاء نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ ختم نبوت کانفرنس پرفورلیئرسیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔تمام پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ مخصوص انٹری پوائنٹس،واک تھرو گیٹس اور فزیکل سرچنگ کے بعد لوگوں کو کانفرنس میں شامل ہونے دیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ختم نبوت کانفرنس کے دوران امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔




