قومی
کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصر،ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سمیت دیگر افسران نے کمشنر سے ملاقات کی اور محکمانہ امور بارے آگاہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژن میں عوامی بہبود کے اقدامات پر موثر عملدرآمد کرانا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مختلف شعبوں میں ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل حل کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں بیوٹیفکیشن کے جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرائیں گے۔صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔عوامی خدمت کا اعلی ترین معیار قائم کرنا اولین مشن ہے۔



