Senator Chaudhry Abid Sher Ali meeting with DG FDA Mohammad Asif Chaudhry


Faisalabad (94 News City Reporter) Director General Faisalabad Development Authority (FDA) محمد آصف چوہدری سے سینیٹر چوہدری عابد شیر علی نے ملاقات کی۔ اس دوران شہر کی ترقیاتی ضروریات، ایف ڈی اے سے متعلق شہری مسائل اور ان کے مؤثر و پائیدار حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگی رہنما عمران شیر علی اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔ ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے سینیٹر چوہدری عابد شیر علی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ادارے کی جاری سرگرمیوں، جدید شہری ضروریات اور مستقبل کے ترقیاتی تقاضوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایف ڈی اے کی مجموعی کارکردگی میں بہتری، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد دفتری امور میں تیزی، شفافیت، میرٹ اور جوابدہی کو فروغ دینا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام کے استعمال کو وسعت دے کر شہریوں کو سہل، تیز رفتار اور شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ملاقات کے دوران سینیٹر چوہدری عابد شیر علی نے احمد نگر کے مکینوں کو درپیش بعض مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے فوری حل اور متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایف ڈی اے کی مجموعی کارکردگی اور ادارے میں جدید اصلاحات کے نفاذ کو سراہتے ہوئے کہا کہ مؤثر انتظامی حکمت عملی اور باصلاحیت قیادت اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی خدمت کے عمل کو نتیجہ خیز بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے یقین دلایا کہ احمد نگر کے مکینوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قواعد و ضوابط اور دستیاب قانونی گنجائش کے مطابق جائزہ لے کر مناسب حل یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کو نشان دہی کئے گئے معاملات کا جائزہ لینے اور پائیدار حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، شفاف انتظامی طریقہ کار اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ایف ڈی اے کی اولین ترجیحات ہیں، جن کے لیے تمام متعلقہ شعبوں کو متحرک رکھا جا رہا ہے۔



