ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کو گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کو گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں انقلابی ورکرز یونین ایف ڈی اے کے عہدیداران نے ڈی جی ایف ڈی اے سے ملاقات کی، انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی،گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کامیابیوں اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے دعا کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صداقت بلوچ، شیخ عمران، میاں منیب ریاض، رانا فرقان و دیگر عہدیداران شامل تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایف ڈی اے سٹی سہیل مقصود پنوں بھی موجود تھے۔ یونین عہدیداران نے محمد آصف چوہدری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔ قبل ازیں ایم ڈی پنجاب پارٹیکلچر ایجنسی دلاور خاں چدھڑ، ایس پی میاں اکمل، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر افضال چیمہ سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی،صحافتی، سماجی و کاروباری شخصیات اور معزز شہریوں نے بھی ان سے ملاقات کی اور ترقی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مہمانوں کی جانب سے گلدستے، مٹھائی اور کیک بھی پیش کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے انقلابی ورکرز یونین کے عہدیداران سمیت تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید محنت، دیانتداری اور بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ریاست کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔//۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



