چیئرمین ڈرگ کورٹ سید خالد حسین بخاری کا لائل پور فوٹو گیلری کا دورہ


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) چیئرمین ڈرگ کورٹ فیصل آباد سید خالد جاوید بخاری نے حال ہی میں لائل پور فوٹو گیلری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں کسٹوڈین لال پور پکچر گیلری میاں بشیر اعجاز نے وزٹ کروایا اور وہاں موجود نایاب تاریخی تصاویر کی اہمیت اور پس منظر سے آگاہ کیا۔سید خالد حسین بخاری نے گیلری میں رکھی گئی تصاویر اور تاریخی دستاویزات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کی حفاظت اور عوامی آگاہی کے لیے گیلری کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نایاب تصاویر نئی نسل کو اپنے ماضی اور قومی ورثے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر چیئرمین ڈرگ کورٹ نے فوٹو گیلری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کردہ معلوماتی مواد کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل میں ان تصاویر کی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوام کو ملک کی تاریخ اور ثقافت سے روشناس کرایا جا سکے۔کسٹوڈین لال پور پکچر گیلری میاں بشیر اعجاز نے مہمان کو مختلف تاریخی تصاویر کے پس منظر اور ان کے تاریخی و ثقافتی پہلوں پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گیلری میں موجود تصاویر فیصل آباد (لائل پور) کے مختلف ادوار کی عکاسی کرتی ہیں اور یہ جگہ تاریخ کے طالبعلموں اور عام شہریوں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔دورے کے اختتام پر سید خالد جاوید بخاری نے لائل پور فوٹو گیلری کی ٹیم کو ان کی محنت پر مبارکباد دی اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



