قومی

چکن مہنگا فروخت کرنے والوں کی جرمانے، باز نہ آنے پر جیل بھیج دیںگے۔ عظمت فردوس پرائس کنٹرول مجسٹریٹ

فیصل آباد(94 نیوز)ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عظمت فردوس نے چکن کی مقررہ قیمت کی اوورچارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر40 ہزار جرمانے کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ زائد قیمت وصول کرنے پر چکن فروشوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔انہوں نے مختلف علاقوں میں دکانوں پر چکن کی قیمت اور وزن کو چیک کیا اور زائد قیمت وصول کرنے پر ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ایکشن کا سلسلہ جاری ہے لہذا دکاندار قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے مقررہ نرخوں پر ہی اشیاء فروخت کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button