کھیل
پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین کا اعلان کردیا گیا، محسن نقوی ممبر بورڈ آف گورنر نامزد


لاہور (94 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کو بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
ذکا اشرف کا استعفیٰ منظور ہونےکے بعد شاہ خاور قائم مقام چیئرمین تعینات ہوئے ہیں، پی سی بی کے چیئرمین کا الیکشن آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔



