قومی
پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکول ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا اعلان، پڑھائی صرف 4 دن ہوگی


لاہور (94 نیوز) پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام سکولز ہفتہ میں صرف 4 دن سوموار تا جمعرات کھلیں گے، اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہونگے اور یہ فیصلہ اگلے حکم تک برقرار رہے گا۔ ادھر والدین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بچوں کی تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔



