قومی

پنجاب میں میڈیکل سٹورز پر جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف، چھ ادویات پر الرٹ جاری کردیا گیا

لاہور (94 نیوز) پنجاب میں میڈیکل اسٹورز پر ایک بار پھر جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد ڈریپ نے 6 ادویات پر ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مختلف اقسام کے آئی ڈراپس  میڈیکل اسٹورز پر جعلی نکلے،گلوکوما اور کالا موتیا کے علاج کے آئی ڈراپس جعلی قرار دئیے گئے۔ ڈریپ کے مطابق آئی ڈراپس لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر مؤثر ثابت ہوئے ، جعلی آئی ڈراپس سے بینائی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔اسی طرح خواتین سے متعلق امراض اورحمل کی 3 ادویات بھی جعلی نکلیں ، فنگل انفیکشن سے بچاؤ کی دوابھی جعلی قرار دی گئی ۔ہارمون تھراپی اور ٹشوز بحالی کا انجکشن بھی جعلی نکلا،تمام ادویات کے مخصوص بیچ نمبرز کو جعلی تیار کیا گیا،اصل ادویات کی جعلی پیکنگ اور لیبلنگ کی گئی۔جعلی ادویات میں کوئی مؤثر جزو موجود نہیں،ڈریپ نے میڈیکل اسٹورز سے جعلی ادویات فوری ضبط کرنے کی ہدایت کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button