قومی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 2025ء میں کرانے کا مسلم لیگ (ن) نے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(94 نیوز)  مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال 2025ء میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کیلئے مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 2025 میں ہونے کا امکان ہے جس کی تاریخ کا اعلان قائد (ن )لیگ نواز شریف خود کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے آئندہ سال پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button