قومی
پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی تیسری مستقل وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا


فیصل اباد(94 نیوز) پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے باضابطہ طور پر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی تیسری مستقل وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظلِ ہما نازلی، رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ عاصم، خزانچی ڈاکٹر نوشین سید کے علاوہ کوآرڈینیٹرز، ڈائریکٹرز اور مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان نے ان کی جامعہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر کنول امین تعلیمی قیادت کا وسیع تجربہ اور ایک ایسے وژن کے ساتھ آئی ہیں جس میں اعلیٰ تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی گئی ہے۔ ان کی موجودگی سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک نئے دور کی امیدیں وابستہ ہیں، جو کہ اعلیٰ معیار تعلیم اور اختراعات کے ذریعے نوجوان خواتین کو مضبوط بنانے کے عزم کو فروغ دے گی۔



