قومی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکاردگی کا جائزہ اجلاس، دکانوں کو فوری جیو ٹیگ کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انسپکشن رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دیگر اشیاء کے ساتھ گھی اور آئل کی قیمت کو بھی مانیٹر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دکانوں کا ڈیٹا جیو ٹیگ سے لیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دکانوں کو ایک روز میں جیو ٹیگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹنگ کی جگہ وزٹ کریں اگر خلاف ورزی ہو تو جرمانہ کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ پرائس مجسٹریٹس کی انسپکشنز سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button