National

A case has been filed against the citizen for misbehaving, insulting and threatening the traffic warden, legal action has also been taken on the matter of uploading a video on Tik Tok.

Faisalabad (94 News City Reporter) ٹریفک وارڈن کے ساتھ مبینہ بدتمیزی، نازیبا گفتگو، گالم گلوچ اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر شہری کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن ارشد علی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر شہری کا چالان کیا، جس پر شہری نے مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی، گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعے کے دوران محکمہ پولیس کو بدنام کرنے اور عوام الناس کو ادارے کے خلاف اکسانے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، واقعے کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے شخص کے خلاف بھی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جس کا ذکر مقدمے میں موجود ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد واضح کرتی ہے کہ ٹریفک قوانین کا نفاذ بلاامتیاز کیا جاتا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ قانون کی پابندی کریں، دورانِ ڈیوٹی ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور سوشل میڈیا پر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button