کامرس
وفاقی کابینہ اجلاس، تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کی منظوری دیدی گئی


اسلام آباد(94 نیوز) وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ2025-26 کی منظوری دیدی۔ تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے پر بحث ہوئی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تنخواہوں میں 6فیصد اضافے کی تجویز زیربحث آئی،ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کی جانب سے تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی حمایت کی گئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی،پنشنرز کی پنشن میں 7فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔



