بین الاقوامی

نیپال کے مستعفی وزیراعظم بھی ملک سے فرار

کھٹمنڈو (94 نیوز)  نیپال کے مستعفی وزیراعظم کے پی شرما اولی ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہونے کی ویڈیو  سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بظاہر دیکھا گیا کہ مستعفی وزیراعظم شرما اولی ملک سے فرار ہونے کیلئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ رہے ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔  اس کے علاوہ نیپالی فوج نے وزراء کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان کے گھروں سے نکال کر فوجی بیرکوں میں منتقل کرنا بھی شروع کر دیا ہے ۔

نیپال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی اٹھائے جانے اور وزیراعظم شرما اولی کے استعفے کے باوجود احتجاج جاری ہے۔مظاہرین کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ، بعض سرکاری رہائش گاہوں اور سپریم کورٹ کو آگ لگا دی جبکہ وزرا کے گھروں اور سیاسی دفاتر پر حملے بھی کیے۔پتھراؤ سے نیپالی کانگریس پارٹی کے مرکزی دفتر کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر 3  وزرا ءاو ر وزیراعظم مستعفی ہوگئے تھے۔دوسری جانب وزیراعظم کے پی شرما اولی کے استعفے کے بعد صدر رام چندر نے نیا حکومتی سربراہ منتخب کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button