نوجوان نسل کا منفی مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلی پنجاب نے خواتین ویوتھ کیلئے20 پراجیکٹس شروع کررکھے ہیں،چیئرپرسن انسکپشن اینڈ مانیٹرنگ،ایولوایشن و فیڈبیک وزیراعلی پنجاب ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤ الدین


فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) چیئرپرسن انسکپشن اینڈ مانیٹرنگ، ایولوایشن و فیڈبیک وزیراعلی پنجاب ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤ الدین دو روزہ دورہ پر فیصل آباد پہنچ گئے۔ انہوں نے کمشنر سلوت سعید اور آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔کمشنر نے چیئرپرسن انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ وزیراعلی پنجاب کو خوش آمدید کہا۔کمشنر نے ڈویژن میں عوامی بہبود کے جاری اقدامات،ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد اورڈویژن کے انتظامی امورپر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق موثر عملدرآمد جاری ہے۔ڈویژن کے ارکان اسمبلی ورہنماؤں سے قریبی رابطہ ہے۔وزیراعلی پنجاب نے حالیہ دورہ فیصل آباد پر انتظامی وحفاظتی اقدامات پر بریفنگ لی اور وہ الحمدوللہ مطمئن رہیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈبیک اور فالواپ پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔آرپی او نے ریجن میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل وضلعی اور پولیس انتظامیہ ایک پیج پر ہیں۔امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے۔چیئرپرسن نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد کا دورہ کررہا ہوں۔کمشنر فیصل آبادکی قیادت میں ڈویژن تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل12،اضلاع کا دورہ کرچکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ وپولیس کی کوآرڈینیشن مثالی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنراور ماتحت اداروں سے میٹنگ کے علاوہ سی پی او سے میٹنگ شیڈول ہے۔ایف ڈی اے،واسا،پی ایچ اے کی کارکردگی کو مانیٹر کرنا ہے۔تاجروں سے پرائس کنٹرول میکنزم بارے میٹنگ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ دورہ میں زرعی یونیورسٹی کے طالب علموں سے گفتگو بھی شامل ہے۔نوجوان نسل کا منفی مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایم یو کے77 منصوبوں کو ڈیش بورڈ پر مانیٹرکررہاہوں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے خواتین اور یوتھ کے لئے20 پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں۔ دولاکھ روپے تک کی آمدن والے والدین کو ان کے ہونہار بچوں کے معیاری یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے بھاری فیسیں حکومت اداکررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر موجودہ حکومت کا انقلاب آفریں پروگرام ہے۔چیئرپرسن انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ وزیراعلی پنجاب بریگیڈیئر(ر)علاؤ الدین نے کمشنر سلوت سعید اور آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان کے ہمراہ کمشنر آفس لان میں پودا بھی لگایا۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو تروتازہ رکھنے کے لئے شجرکاری ناگزیرہے۔ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ضروری ہے۔



