تقریبات/سیمینارز

میاں شہباز احمد کی صدارت میں بھٹہ مزدور یونین کے اجلاس کا انعقاد، رانا حبیب اللہ خان ایڈمنسٹریٹر بس سٹینڈ، ملک محمد افضل اعوان کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) بھٹہ مزدور یونین رجسڑڈ ضلع فیصل آباد کا اجلاس میاں شہباز احمد کی صدارت میں جنرل بس اسٹینڈ دفتر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رانا حبیب اللہ خان ایڈمنسٹریٹر بس سٹینڈ اور ملک محمد افضل اعوان صدر فیصل آباد لیبر فیڈریشن تھے۔ محمد اصغر شاھین جنرل سیکرٹری، لیاقت گل سینئر نائب صدر، غیور شہباز، زینب بی بی و دیگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کی عرصہ دراز سے حق تلفی ہو رہی ھے۔ بھٹہ مالکان جب مرضی ہم پر یف آئی ار کروا دیتے ہیں۔ ہماری اجرت جو طے ہوئی2780 روپے ہے۔ اسکی بجائے ہمیں 12 سو روپے دی جاتی ہے۔ ہمارے نہ تو سوشل سیکیورٹی کارڈز بنائے جاتے ہیں اور نہ ہی پنشن کارڈز ہیں۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ جب بھی کوئی مزدور اپنے حق کی بات کرتا ہے تو بھٹہ مالکان تھانوں میں ہمارے اوپر جھوٹے چوری و دیگر مقدمات درج کروا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمار کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

میاں شہباز احمد نے کہا اپنے خطاب میں کہا کہ ہم آپ کی آواز بنیں گے ہم سب مل کر جدو جہد کریں گے۔ اصغر شاھین، لیاقت گل ہمارے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں اب ہم ایک ہیں بہت جلد پورے ضلع کے ہر علاقے کی کمیٹی بنائیں گے اور سب مل کر قانون کی بالادستی کے لیے جدو جہد کریں گے۔ اس موقع پر تمام عہدیداران کو یونین کا نوٹیفکیشن دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button