قومی

مراکش کشتی حادثہ، گجرات کے 2 نوجوانوں کو ہتھوڑوں سے مارے جانے کا انکشاف، درندگی کی نئی داستان رقم

گجرات (94 نیوز ویب ڈیسک) مراکش کے سمندر میں ظالموں نے ظلم کی نئی داستان رقم کردی۔ 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد سمندر کا نوالہ بنا دئیے گئے، واقعے میں بے رحمی، سفاکی اوردرندگی کی انتہا کردی گئی۔ انسان نما بھیڑیوں کے سامنے بے بس تھی زندگی کوئی بھوک سے مرا۔ کوئی بیماری سے اور جو زندہ بچ گیا اسے تشدد کر کے مار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحے پر گجرات کے 3 دیہات میں سوگ کا ماحول ہے گاؤں جوڑا کا ابوبکر، میاں ریحان اور عمر مرزا اورعلی گاؤں گھر کو کا قصنین، شہزاد اور رضوان درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے، ڈھولہ کے سفیان اورعاطف کو ہتھوڑوں، راڈوں سے قتل کیا گیا۔ پھالیہ کے رہائشی دو بھائی بھی سمندر کا نوالہ بنے، حامد بشیر کی لاش مل گئی، ابرار کا تاحال کچھ اتاپتہ نہیں۔ ملکوال کے علاقہ ہریا کے ذیشان کو بھی افریقی ایجنٹ نے سمندر میں پھینک دیا جبکہ ڈسکہ کے علاقہ بڈھا گورائیہ کے ارسلان اور عرفان بھی جان بچانے میں کامیاب رہے گاؤں جوڑا کے عزیر اور مصطفیٰ، ڈھولہ کے مہتاب نے سمندر میں کود کر جان بچائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button