قومی
فیصل آباد ڈویژن کو ستھرا بنانے کا عزم، جھنگ میں روڈ شو کروانے کی ہدایت


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد ڈویژن کو ستھرا بنانے کا عزم، کمشنر فیصل آباد مریم خان نے فیصل آباد ڈویژن میں ستھرا پنجاب پر عملدرآمد کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر نے ضلع جھنگ میں 12 فروری تک50 فیصد درکار وسائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن جبکہ باقی ماندہ50 فیصد مشینری،انسانی وسائل کو بھی22فروری تک پورا کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے ہفتہ کو جھنگ میں روڈ شو کرانے کی ہدایت کی اورڈویژن کے چاروں اضلاع کی تحصیلوں میں مرحلہ وار اپریشن شروع ہونے کے بعد کوڑااٹھا کر ڈمپ کرنے کی تفصیل طلب کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں One Time Cleaning(OTC) کے ساتھ باقاعدہ صفائی اور کوڑا تلف کرنے کا اپریشن روزانہ جاری رہنا چاہیے۔



