Calligraphy competition and exhibition in Faisalabad, participation of famous calligraphers from all over the country


Faisalabad (94 news) نقشِ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم، پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد میں خطاطی کے مقابلے اور نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے نامور خطاطوں اور فنکاروں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نمائش کا افتتاح کیا، جبکہ مدینہ ایلومینیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عبدالحفیظ مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب میں پاکستان یوتھ کونسل کے مرکزی کنوینئر میاں محمد ارشاد مجاہد، میٹالیکس کے محمد سلیم، پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے سابق ڈائریکٹر چوہدری محمد آصف، خطاط القرآن سید خالد ممتاز، ملک فیاض، استاد ایم شفیق آرٹسٹ، محمد اصغر مغل آرٹسٹ، استاد شوکت منہاس آرٹسٹ، محمد امجد علوی آرٹسٹ، استاد شوکت راجہ آرٹسٹ اور استاد عبدالرحمٰن آرٹسٹ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
مقابلے میں شریک خطاطوں نے فنِ خطاطی کے مختلف نمونوں کے ذریعے اپنی فنی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور فن سے وابستگی کا اظہار کیا۔ نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں کو شرکائے تقریب نے سراہاتقریب کے اختتام پر نمایاں شرکت کرنے والے خطاطوں گلزار احمد بٹ، سیف اللہ نفیسی، محمد اصغر (Platteville)، سعید احمد ندرت (Faisalabad)، فیصل شفیق آرٹسٹ (Faisalabad)، فیصل منور حسین (Faisalabad)، محمد غضنفر علی رانا (Faisalabad)، محمد اسلم ڈوگر، سلامت علی، محمد اسلم سلیمی، محمد اسلم غزالی (گوجرہ)، سعید خالد ممتاز رضوی (Lahore)، معین احمد (Lahore)، محمد عارف (Faisalabad)، نجم آرٹسٹ (Khanewal) اور محمد طیب سمیت دیگر خطاطوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب کا مقصد فنِ خطاطی کو فروغ دینا، اہلِ فن کی حوصلہ افزائی کرنا اور نئی نسل کو اس خوب صورت فن کی جانب راغب کرنا تھا۔



