قومی

فیصل آباد صحافی کالونی کی ایک بار پھر پنجاب اسمبلی میں گونج، میاں طاہر جمیل صحافیوں کی آواز بن گئے

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کی آواز بن گئے۔ انہوں نے اسمبلی میں فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کے لیے تحریک پیش کردی ان کاکہناتھا فیصل آباد کے صحافی عرصہ دراز سے اپنی چھت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں تاہم ابھی تک انہیں یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ماضی میں وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف اور پرویزالٰہی کے ادوار میں بھی صحافی کالونی کے اعلانات ہوے مگر ان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ اسی تسلسل میں سابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیا پرسنز کے لیے مسکن راوی رہائشی منصوبے کا اعلان کیا جس کے تحت فیصل آباد کے متعدد صحافیوں نے درخواستیں دیں اور کئی صحافی بذریعہ قرعہ اندازی منتخب بھی ہوئےتاہم تاحال نہ تو انہیں منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیاگیاہے اور نہ ہی اقساط کے طریقہ کار سے، جبکہ بعدازاں منصوبے کو صرف لاہور تک محدود کردینا فیصل آباد کے صحافیوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button