تقریبات/سیمینارز

فرینڈز ریڈیو لسنرز فیصل آباد کی 19 ویں سالگرہ کی تقریب 28 نومبر کو ہوگی

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فرینڈز ریڈیو لسنرز فیصل آباد کی انیسویں سالگرہ کی تقریب 28 نومبر بروز جمعۃ المبارک دن گیارہ بجے منعقد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق فرینڈز ریڈیو لسنرز کلب فیصل آباد کی 19 ویں سالگرہ 28 نومبر کو دن 11 بجے ڈی گراؤنڈ میاں خالد ہاؤس میں منائی جائے گی جس میں ریڈیو فرینڈز لسنرز کلب کے تمام ممبران عبدالستار ناز، میاں خان وٹو، میاں محمود احمد آرائیں، امجد مغل، ساجد الیاس انصاری، حاجی خالد محمود،
محمد جاوید، مہر محمد انور آ رائیں، عامر پھول بھائی، خلیل احمد مزاری، عبد السّتار حمدانی، سید ثناء اللہ شاہ ہاشمی اور اللہ دتہ شاکر سنگا، میاں عمران جاوید، چوہدری اشفاق، منظور وڑائچ، چوہدری ممتاز حسین لونا، بابا خلیل، سید ذیشان حیدر رضوی، محمد شبیر، حسنین مقبول، سجاد ہراج، حاجی طارق جاوید، حاجی احسان الہی، شاہ زیب علی اور ڈاکٹر مہر مختار احمد شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 اور ایف ایم 101 کے معروف اینکرز، کمپئیرز، پروڈیوسرز، انجینئیرز شرکت کریں گے جس میں عمران حسن۔ رانا فتح محمد، غظنفر ناطق، ڈاکٹر اعجاز احمد، نعیم فیروز، صوبیہ مظہر، شہروز خان، میاں ندیم احمد، محمد عمر، سید نبیل عباس گیلانی، عمر ریاض و دیگر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا ریڈیو پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا بھی اظہار کریں گے۔

رانا عبدالستار ناز اور میاں محمود احمد آرائیں نے 94 نیوز کی ٹیم کو بتایا کہ فرینڈز ریڈیو لسنرز کلب کامیابی کیساتھ 19 برس مکمل کررہا ہے۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے ممبران اب سینکڑوں میں ہیں کیونکہ جو بھی ریڈیو پاکستان سنتا ہے وہ ہمارا ممبر ہے اور یہ انکی ریڈیو پاکستان کیساتھ محبت ہے کہ وہ ایف ایم 93 اور ایف ایم 101 کے تمام پروگراموں کو نہ صرف باقاعدگی کے سنتے ہیں بلکہ پروگراموں کی اصلاح کیلئے اپنی تجاویز بھی ریڈیو انتظامیہ کو دیتے رہتے ہیں جس سے ریڈیو پاکستان کے پروگراموں میں مزید نکھار پیدا ہو رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button