تقریبات/سیمینارز

طلباء یونین کی بحالی، میٹروبس،اورنج ٹرین، بین الاقوامی طرز کے ریلوے اسٹیشنز،سیاست میں نوجوانوں کی شرکت لازمی کی جائے، یوتھ کنونشن میں مطالبات

فیصل آباد(94 نیوز) چانن نیٹ ورک کے زیر اہتمام فیصل آبادمیں ضلعی یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے طلبہ و طالبات، یوتھ ونگز کے کارکنان اور قائدین نے شرکت کی۔ شرکاء کوتین گروپس میں تقسیم کرکے سوالات کے ذریعے سامنے آنے والا چارٹر آف ڈیمانڈ ترتیب دے کر سیاسی قائدین کو پیش کیا گیا جس میں طلبہ یونیز کی بحالی، سمال انڈسٹریل زون کا انعقاد،لوکل ٹرانسپورٹ کی سہولت مثلاً میٹروبس، اورنج ٹرین، یونیورسٹیوں کی فیسوں میں کمی،گورنمنٹ گرلز /بوائز ہوسٹلز کا قیام ،انٹر نیشنل طرز کے ریلوے اسٹیشنز کا قیام ،بین الاقوامی تجارت کیلئے ڈیجیٹل لٹریسی کا اجراء ،یوتھ کو سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کا موقعہ دیا جائے کے مطالبات شامل ہیں ۔یوتھ کنونشن میں سماجی اور سیاسی جماعتوں کے نوجوان، پاکستان پیپلزپارٹی کے کامران، پاکستان نظریاتی کونسل کے محمد عامر شہزاد،مسلم لیگ (ن) کے رانا آصف ( صدر ضلعی کلچرل ونگ )،پی ٹی آئی کے میاں اسد عثمان اور کالج و یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔ سردار ندیم ڈوگر ایم پی اے پنجاب پی ٹی آئی کے سیکرٹری سردار بابر ڈوگرنے چارٹر آف ڈیمانڈ کو خوشدلی سے وصول کیا اور یوتھ کے ساتھ وعدہ کیا کہ وہ اسے نہ صرف اسمبلی میں پیش کرینگے بلکہ اسے منظور کروانے میں بھر پور آواز اٹھائیں گے ۔ مزید برآں نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ فیصل آباد میں جب بھی انہیں کوئی بھی سیمینار کرنا ہوتو وہ اپنی خدمات پیش کرینگے اور مسائل حل کرنے میں وہ نوجوانوں کا ساتھ دینگے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button