قومی
ضمنی انتخاب، پی پی 54 نارووال میں پی ٹی آئی کارکنوں سے تصادم میں لیگی کارکن جاں بحق


نارووال (94 نیوز) نارووال کےصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 54میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم سے لیگی کارکن جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 54 کے پولنگ سٹیشن کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑاہو گیا، جھگڑے کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہو گیا، پولیس کاکہنا ہے کہ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مارا جس سے شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی 54پولنگ سٹیشن کوٹ ناجو میں پولنگ روک دی گئی ہے اور دو ملزمان افتخار اور زین کو حراست میں لے لیا گیا۔



